پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں ،محلوں میں گھر گھر مہم ، 428گھروں میں والدین سے ملاقاتیں
جمعہ 13 مارچ 2015 22:49
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں تختانی بائی پاس ،محمود مینہ اور آس پاس کے علاقوں ،محلوں میں گھر گھر مہم کے دوران 428گھروں میں والدین سے ملاقاتیں کی گئی اور ان سے اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی اپیل کی گئی اور تمام علاقوں میں پورے دن لوڈ سپیکروں کے ذریعے تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اعلانات کےئے گئے اور چاکنگ کی گئی۔
ژوب میں قمرالدین کاریز ،شوغیلہ ، طور لوون، قمر الدین بازار میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں گھر گھر مہم کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ لورالائی میں میختر کے مختلف علاقوں میں آرگنائزیشن کے کارکنوں نے گھروں میں جاکر عوام کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
قلعہ سیف اللہ میں تعلیمی مہم کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے سکول داخلہ مہم کے دوران پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن بڑی تعداد میں دور دراز کے علاقوں بالخصوص دیہات میں بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے اور ان کے والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کےئے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں سینکڑوں گھروں ،محلوں ،گلیوں اور دیہاتوں میں مہم کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے ۔
اور مارچ کے آخر تک سکول داخلہ مہم کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.