کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،
مارکیٹ میں تیزی کارجحان،کے ایس ای 100انڈیکس 4بالائی حدوں کو عبور کرتاہوا 32900 پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا
جمعہ 13 مارچ 2015 22:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،جمعہ کو مارکیٹ میں تیزی کارجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای 100انڈیکس 4بالائی حدوں کو عبور کرتاہوا 32900 پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں 48ارب روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔جمعہ کوکاروبار کے آغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہا۔
سیمنٹ،بینکنگ اورتوانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 32800,32700,32600اور32900پوائنٹس کی سطح عبورکرتاہوا 32929.09پوائنٹس پرجاپہنچا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق جمعہ کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک دکھائی دیئے اور انہو ں نے نہ صرف خریداری کی بلکہ نئی سرمایہ کاری کو بھی دوام بخشا جس کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 346.41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورانڈیکس 32582.68پوائنٹس سے بڑھ کر 32929.09پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 73.30پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21199.50پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز 23202.03پوائنٹس سے بڑھ کر 23418.05پوائنٹس پربندہوا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.