حکومت صوبہ میں ضلعی سطح پر پولیس اسٹیشن میں وومین کمپلین ڈیسک قائم کرنے پر غور کر رہی ہے،روبینہ قائم خانی،
خواتین کے تھانے ،ڈے کیئر سینٹر اور لڑکیوں کے اسکولوں میں ووکیشنل سینٹر، ناخواندہ خواتین کو سرکاری اسکولوں میں شام کے اوقات میں 2 گھنٹے تک تعلیم کے پرو گرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کم عمری میں شادی قانون کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر رہی ہے ،صوبائی وزیر ترقی نسواں
جمعہ 13 مارچ 2015 23:40
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر ترقی نسوا ں وخصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبہ میں ضلعی سطح پر پولیس اسٹیشن میں وومین کمپلین ڈیسک ، خواتین کے کے خصوصی تھانے ،ڈے کیئر سینٹر اور لڑکیوں کے اسکولوں میں ووکیشنل سینٹر قائم کرنے ، ناخواندہ خواتین کو سرکاری اسکولوں میں شام کے اوقات میں 2 گھنٹے تک تعلیم دینے کے پرو گرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں کم عمری میں شادی سے متعلق ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آگاہی مہم شروع کرنے پر غور کر رہی ہے اور اس ضمن میں ان کے محکمے کی جانب سے محکمہ تعلیم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی نے خواتین کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے اور انہیں معاشی اور سماجی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر جامع قانونی سازی کی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے سندھ کابینہ کے تمام وزرا مختلف علاقوں میں کھلی کچھریا ں منعقد کر رہے ہیں تاکہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کیے جائیں اور ساتھ ساتھ اگر بیورو کریسی کی کوتاہی اور غفلت کی نشاندی ہو تو ان کا فوری طور پر احتساب بھی کیا جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.