ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہیں، ہر چیز کی قیمت لگائی جارہی ہے، ناہید خان
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کی رہنماء ناہید خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ہر چیز کی قیمت لگ رہی ہے۔
(جاری ہے)
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماء ناہید خان نے کہا کہ عوام کو سیاسی دہشتگردی کا سامنا ہے، ایسی جمہوریت نہیں چاہئے جس میں اپنے رہنماؤں کی لاشیں اٹھانا پڑیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کوئی جوکر بنا ہوا ہے اور کوئی مداری۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے ان کے ہاتھ میں ہیں جو ملک کو لوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسی پارلیمان کو نہیں مانتے جس میں ایک ایک خاندان کے 15 افراد بیٹھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں جس میں ہرچیز کی قیمت لگائی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.