ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم کو ایک مرتبہ پھر خوشگوار کردیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارا در، ڈیفنس، کورنگی، قیوم آباد، گرومندر، لسبیلہ اورکیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے سڑکیں تلاب بن گئیں تاہم شہر کی بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں بھی گزشتہ رات کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
بارش برسانے والی ہواوٴں نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے بعد صوبے کے شمالی حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ڈھاڈر، نوشکی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، گزشتہ روز شروع ہونے والا ہلکی بارش کا سلسلہ شام کو تھمنے کے بعد رات گئے دوبارہ شروع ہوا جو اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.