شہر قائد میں کریانہ مصنوعات کی قیمت آئندہ 15روز کے لئے برقرار رہیں گی، عملدرآمد 16مارچ سے ہو گا ،
کمشنر آفس میں تیل و گھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ، وناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی عدم شرکت کا سخت نوٹس ، حلال اشیاء کی شکل میں حرام اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات اور حلال اور حرام مصنوعات کی جانچ کے لئے لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت
ہفتہ 14 مارچ 2015 18:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) شہر قائد میں کریانہ مصنوعات کی قیمت آئندہ 15روز کے لئے برقرار رہیں گی جس پر عملدرآمد 16مارچ سے ہو گا جبکہ کمشنر آفس میں تیل و گھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی عدم شرکت کا سخت نوٹس لیا گیا ہے دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر میں حلال اشیاء کی شکل میں حرام اشیاء کی فروخت کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے اسکی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے اور حلال اور حرام مصنوعات کی جانچ کے لئے لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بازاروں میں فروخت ہونیوالی تیار ملاوٹی غذا چیک کرنے کے لئے سیکریٹری بلدیات سے کہا ہے کہ وہ اپنے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے۔
گذشتہ روز کمشنر آفس میں کمشنر کراچی کی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ملاوٹ اور غیر معیاری مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اسٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، فوڈز انسپکٹرز کے ایم سی ، بیورو آف سپلائی حکومت سندھ، کنزیومر رائٹس کونسل کے رکن عباس بادامی، کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ سمیت کراچی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ( فوکل پرسنز ) نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.