سی آئی اے سینٹر پر سول جج کا چھاپہ غیر قانونی حراست میں لئے گئے جھول کے رہائشی دو افراد بازیاب
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:22
سنجھورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)سی آئی اے سینٹر پر سول جج کا چھاپہ غیر قانونی حراست میں لئے گئے جھول کے رہائشی دو افراد بازیاب ، پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بازیاب افراد کو درخواست گذار سمیت دوبارہ حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق CIA پولیس میرپور خاص سنجھورو کے نواحی گاؤں جھول سے دو افراد محمد سرور جٹ اور ان کے بیٹے اویس جٹ کو اٹھاکر لے گئی ۔
غیر قانونی حراست میں لئے گئے محمد سرور جٹ کے بھائی اور اویس جٹ کے چچا محمد رضوان جٹ نے ایڈووکیٹ محمد رفیق شیخ کے توسط سے جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص کی عدالت میں 491 Cr.PCکے تحت درخواست دائر کی کہ ان کے مذکورہ بھائی اور بھتیجے کو CIA پولیس میرپور خاص غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے لائی ہے اور ان کو حبس بے جا ء میں رکھا ہوا ہے۔(جاری ہے)
محمد رضوان جٹ کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ 1 منگارام نے چھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھے گئے دونوں باپ اور بیٹے کو بازیاب کرالیا اورانچارج C.I.A میرپور خاص کو 16 مارچ کو ریکارڈ سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے۔
بازیاب ہونے والوں کو رضوان جٹ اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد رفیق شیخ کے ہمراہ گاڑی میں لیکر اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں C.I.A پولیس نے عدالتی احامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑی کو روک کر درخواست گذار رضوان جٹ اور بازیاب ہونے والے باپ بیٹے کو دوبارہ اپنی حراست میں لے لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.