لاہور چرچ پر حملہ بربریت اور سفاکانہ قتل ہے ‘معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو عبادت میں مصروف تھے‘حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں اور وہ نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہورمیں یوحناآباد میں 2 مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت
اتوار 15 مارچ 2015 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہومیں یوحناآباد میں دو مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں 14قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 70 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ حملہ بربریت اور سفاکانہ قتل ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اپنی عبادت میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں اور وہ نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے قائدین سے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ سابق صدر نے ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لئے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.