پاکستان میں 9.7فیصد افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں اور یہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ،کمشنر کراچی
پیر 16 مارچ 2015 16:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان میں 9.7فیصد افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں اور یہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو معاشرے میں بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈیف کے زیراہتمام سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ضیغم محمود رضوی، صدر عرفان ممتاز، اخوت فاؤنڈیشن کے محمد حامد، مارٹن ڈاؤن کے چیئرمین جاوید اوکھائی، کوآرڈینیشن گروپ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سائرہ بانو، فاصلہ شمیم نے بھی خطاب کیا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ان اسپیشل افراد کو بہت سے مسائل درپیش ہیں اور حکومت سنجیدگی سے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے اور ان کی فلاح وبہبود صحت تعلیم روزگار اور ان کی بحالی کا مکمل عزم رکھتی ہے اور ان کی معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی پلان تیار کیا ہے، ان کی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو ملک کی تعمیر وترقی کیلئے مواقع فراہم کرے گی تاکہ یہ بھی اپنے آپ کو عام لوگوں کی طرح تصور کریں اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرسکی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.