وزیرستان متاثرین کی واپسی، طالبان کے ایک گروپ کی وارننگ، ایک گروپ کی پُرامن رہنے کی یقین دہانی
پیر 16 مارچ 2015 20:32
پشاور(رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان حلقہ محسود کے ترجمان اعظم طارق نے متاثرین کو تنبیہ کی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں پاک آرمی اور طالبان کے درمیان بدستور جنگ جاری ہے۔ متاثرین جنوبی وزیرستان اپنے آبائی علاقوں میں واپس آنے کی کوشش نہ کرے۔جبکہ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان جیش متقی کاروان کے ترجمان ذاکر اللہ ذاکر نے کہاکہ قوم کے مشورے سے تمام متاثرین کی واپسی کا پلان حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور آئی ڈی پیز جلد وطن لوٹ سکیں گے۔
اورقیام امن کی ذمہ داری مولوی علیم خان اور ان کے ساتھی قبول کرنے کو تیار ہے تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان حلقہ محسود کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر جنوبی وزیرستان کے متاثرین کو تنبیہ کی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں پاک آرمی اور طالبان کے درمیان بدستور جنگ جاری ہے۔(جاری ہے)
متاثرین جنوبی وزیرستان اپنے آبائی علاقوں میں واپس آنے کی کوشش نہ کرے۔
انہوں نے لیویز فورسز کو بھی سختی سے متنبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی کرنے سے گریز کریں ،ایسا نہ ہو،ہماری اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری جنگ کی ذد میں نہ آجائیں اس سے بہتر ہے کہ لیویز ڈیوٹی نہ کریں اور بعد میں پچھتانا نہ پڑیں۔ اسی طرح شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان جیش متقی کاروان کے ترجمان ذاکر اللہ ذاکر نے فون پر بتایا کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل قوم خدرخیل میں ملک فضل کے گھر پر قبائل کا مشترکہ جرگہ ہوا اور افواج پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران شمالی وزیرستان میں قیام امن کی ذمہ داری تنظیم کے آمیر کمانڈر مولوی علیم خان نے اپنے سر لی ہے۔ترجمان کے مطابق مولوی علیم خان وزیرستان میں قیام امن کے لئے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں خواہ کوئی بھی قوت امن خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ان کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے خلاف کھڑے رہینگے۔ ترجمان نے تمام قوتوں سے اپیل کی کہ وزیرستان میں رہایش پزیر قبائل کی غزت و آبروکی کا خیال رکھے۔ متاثرین کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قوم کی مشورے سے تمام متاثرین کی واپسی کا پلان حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور آئی ڈی پیز جلد وطن لوٹ سکیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ شمالی وزیرستان میں قیام امن کی ذمہ داری مولوی علیم خان اور ان کے ساتھی قبول کرنے کو تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
بڑی سعودی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.