جعلی سابق کرکٹرکی پروگرام میں شرکت ،بی بی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
منگل 17 مارچ 2015 11:26
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)جعلی سابق کرکٹرکی پروگرام میں شرکت ،بی بی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایک فراڈ نے دنیا کے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کو بے وقوف بناتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر بن کر ان کے کرکٹ شو میں بحیثیت ماہر شرکت کی اور اس کے بدلے ان سے بھاری معاوضہ بھی بٹور لیا۔ندیم عالم بی بی سی ورلڈ نیوز، بی بی سی ایشین نیٹ ورک اور ریڈیو فائیو لائیو پر خود کو سابق کرکٹر ندیم عباسی ظاہر کر کے کرکٹ پنڈت کی حیثیت سے شرکت کرتے رہے۔
ندیم عالم صرف اپنے علاقے کی ٹیم ہڈرزفیلڈ سے کھیلے ہیں اور اس ادارے کے لیے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وہ سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا سے بحث مباحثے بھی کرتے رہے۔جب ندیم عباسی کو اس فراڈ کے حوالے سے علم ہوا تو انہوں نے کھلاڑی کی صحیح سے تصدیق نہ کرنے پر بی بی سی کو خوب لتاڑا۔(جاری ہے)
برطانوی ادارے ’دی سن‘ کو انٹرویو میں ندیم عباسی نے کہا کہ اگر مجھے کبھی ندیم عالم ملا تو میں پاکستانی کی ساکھ متاثر کرنے پر اس کو مکا جڑ دوں گا۔
’بی بی سی ایک بڑا ادارہ ہے اور انہیں یقیناً اس بات کو چیک کرنا چاہیے تھا؟۔اس موقع پر ’دن سن‘ نے ندیم عالم سے بھی گفتگو کی اور انہوں نے کہا کہ اب میں مزید ’ندیم عباسی‘ بن کر ٹاک شو میں نہیں بیٹھ رہا، لیکن مجھے یہ سوچنا اچھا لگتا ہے کہ میں کرکٹ کے بارے میں اچھی گفتگو کر سکتا ہوں۔اس واقعے کے بعد بی بی سی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اصل ندیم عباسی سے معافی چاہتے ہیں اور جو کچھ ہوا ہم اس پر انتہائی سختی سے ایکشن لے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.