بلدیاتی الیکشن ہو جاتے تو لوگوں کے مسائل بھی حل ہو چکے ہوتے ،عمران خان
منگل 17 مارچ 2015 14:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہو جاتے تو لوگوں کے مسائل بھی حل ہو چکے ہوتے ،مجھے خوشی ہے کہ عوام اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ہمارے دھرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگ حق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں،کرک کے عوام کے جائز مطالبات پور ے کریں گے،کرک میں بڑے بڑے لوگ چوری میں ملوث ہیں صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک سے آئے ہوئے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
عمران خان نے کہا ہے کہ رائلٹی فنڈز کے استعمال کا فیصلہ کرنا ارکان اسمبلی کا کام نہیں بلکہ بلدیاتی نمائندوں کا کام ہوتا ہے ،آج بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہوتے تو کرک کے لوگوں کو یہاں آنے کی ضرورت نہ ہوتی ،آج میں کرک کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا اس لئے دیا تھا کہ لوگ اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں ،مجھے خوشی ہے کہ ہمارے دھرنوں میں عوام کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا شعور دیا ،یونیورسٹی ،پانی ،گیس کرک کی عوام کا حق ہے اور ان کے یہ مطالبات جائزہ ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہفتہ کے روز کرک میں اجلاس بلایا ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور کرک کے چار نمائندے موجود ہوں گے،اجلاس میں کرک کے مسائل کو تفصیلی سنیں گے اورحل بھی کریں گے ،انہوں نے کہاکہ مطالبات کے لئے صرف چار لوگ اسلام آباد جاتے تو میں ان کی بات مان لیتا،اتنے لوگوں کا کرک سے لے آنا تکلیف ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے جائز مطالبات ہیں تو صرف4 لوگوں سے سن کر انصاف دلا سکتا،اگر آپ کے مطالبات جائز نہیں تو ساراکرک بھی ادھر آجاتا تو میں ان کے مسائل حل نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف انصاف کرنا ہے اور کرک کی عوام کو انصاف ضرور ملے گا،انہوں نے کہا کہ جون میں بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں اس سے کرک کے عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے اور کرک کی عوام کے منتخب نمائندے کرک کے ڈھائی ارب رائلٹی کے فنڈز کا فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے یہ پیسہ کہاں خرچ کرنا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.