کراچی : آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
منگل 17 مارچ 2015 16:38
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی.
(جاری ہے)
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین نے متحدہ کی حکومت سندھ میں شمولیت پر اراکین سے رائے مانگ لی، ایم کیو ایم کی سندھ حکموت میں شمولیت کے سوال پر تمام اراکین نے چپ سادھ لی جس پر آصف زرداری نے نادر مگسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مگسی صاحب ! آپ ہی کچھ بولیں، اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، پیپلز پارٹ کا ایک ووٹ بھی ادھر سے اُدھر نہیں ہوا اب ایم کیو ایم پر برا وقت ہے لہٰذا ایم کیو ایم کو تنہا چھوڑنا بے وفائی ہو گی.
آصف زرداری کی ہدایر پر ایم کیو ایم سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت پر آصف زرداری نے اراکین سے 3 بار رائے مانگی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو اعتراض ہے وہ کھل کر بات کرے. کلثوم چانڈیو نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی حمایت کر دی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.