خیبر پختونخوا حکومت نے اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کیلئے ایمبولینس گاڑی فراہم کردی
منگل 17 مارچ 2015 17:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کیلئے ایمبولینس گاڑی فراہم کردی جو کہ سکول میں بچوں کی بروقت طبی سہولیات اور حادثاتی مواقع میں زیراستعمال لائی جا سکے گی۔ اسی حوالے سے ایک تقریب اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کے نیو ٹرائبل ہاسٹل میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر امتیاز احمد تھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل اسلامیہ کالجیٹ سکول سید شبیر احمد ،چیف وارڈن شیر افسر انچارج ٹرانسپورٹ روح اللہ ،خیبر ہاسٹل کے وارڈن عبیدالرحمان ،ٹرائبل وارڈن کے سکندر خان اور گرین ہاسٹل کے وارڈن افتخار احمد کے علاوہ ادارے کے اساتذہ کرام اور طلبہ بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ڈائریکڑٹرانسپورٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کی انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایمبولینس کی چابی حوالہ کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تقریب سے مقررین نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معماران قوم ہیں اور اس تعلیمی درسگاہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین اور معیاری تعلیم حاصل کریں تاکہ مستقبل میں وہ معاشرے کے باشعور ، تعلیم یافتہ اور مفید شہری بن سکیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ طلباء اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر حکومت کے فراہم کردہ تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ بیرون ملک بھی دنیا کا مقابلہ کرکے ہر شعبے میں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرے۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں سکول کے بچوں نے رنگارنگ مزاحیہ خاکوں اور ملی نغموں سے تقریب کی رونقیں مزید دوبالا کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.