وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات
بدھ 18 مارچ 2015 13:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں جیمبرز لگائے جانے کے باعث موبائل استعمال کرنے والے شہری مشکلات سے دوچار ہو گئے ۔
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس سلسلے میں جڑواں شہروں خصوصاً وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں پولیس حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پنجاب پولیس کے ایک ہزار اہلکار ، اے جے کے سے پانچ سو ، ایف سی سے پانچ اور گلگت بلتستان سے پچاس سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جار ہے ہیں ۔
23 مارچ کو 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار پریڈ سے قبل اور بعد پاک فوج کی معاونت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پریڈ ایونیو آپریشن کے ارد گرد جیمبرز لگانے کے باعث شہریوں کو موبائل استعمال کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کا جیمبرز لگانے کا مقصد 23 مارچ کو دہشت گردوں کو موبائل کی سہولت سے محروم کرنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو بعض مخصوص ٹاورز کی سیلولر سروس بھی معطل کر دی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.