تحریک انصاف لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے،عوامی مسائل کے راہ میں کسی قسم رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائی گی، سوئی گیس کے پریشر کے معاملے پر مزدور آباد کے عوام سے نا انصافیوں کا سلسلہ نہ روکا گیاتو تمام تر حالات کے ذمہ داری سوئی گیس مردان کے اعلیٰ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی پر ہوگی
ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب
بدھ 18 مارچ 2015 17:39
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے۔عوامی مسائل کے راہ میں کسی قسم رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائی گی۔اگر سوئی گیس کے پریشر کے معاملے پر مزدور آباد کے عوام سے نا انصافیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا۔تو تمام تر حالات کے ذمہ داری سوئی گیس مردان کے اعلیٰ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی پر ہوگی۔
سوئی گیس والے لوگوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے پریشر بڑھانے کیلئے فوری اور قابل عمل اقدامات کرے۔وہ ایکشن کمیٹی مزدور آباد کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے۔جس کی صدارت ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی معشوق خان نے کی۔اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔(جاری ہے)
منعقدہ تقریب سے ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی تاج محمد لالا ، سنئیر نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی ، سابقہ ناظم ظاہر خان پائندہ خیل ، حاجی امیرغوث ، میاں محب اللہ، یوسف خان مہمند اور دیگر مشرانی نے بھی خطاب کیا۔
ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے مزدور آباد کے پریشر میں کمی اور بیشی کو خالصتاً تکنیکی مسئلہ اور سوئی گیس مردان کے اہلکاروں کے نااہلی قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مزدور آباد اور گردونواح کے عوام کو 1996 میں سوئی گیس کالائن بچائی گئی۔تاہم آبادی میں چاروں طرف اضافے کے وجہ سے سوئی گیس کے ضروریات مزید بڑھ گئی ہے۔ جس سے پھاڑے کے ڈلوان اور بعض علاقوں کے مکینوں کو عرصہ سے گیس کی پریشر کی کمی موصول ہورہی ہے۔ بار بار شکایتوں اور درخواستوں کے باوجود سوئی گیس انتظامیہ حقائق سے پہلودہی کرکے ریگولیٹر لگانے کا خودساختہ بہانہ سامنے آجاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں تمام مرکزی اور صوبائی ادارے تحریک انصاف کے منشور کو مد نظر رکھ کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر ان کا ضلع مردان سے بسترہ گول کیا جائے گا۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا۔ کہ آپ لوگوں کے مرضی کے بغیر کوئی بھی سوئی گیس لائن پر ریگولیٹر نہیں لگائے گا۔ اور اگر زبردستی لگانے کی کوشش کی تو تمام تر حالات کے ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور سوئی گیس کے ایکزیکٹیو اینجنےئر فواد خان پر ہوگی۔ اُنہوں نے اس موقع پر عوامی مطالبے کے پیش نظر سوئی گیس مردان کے انچارج ، ایکزیکٹیو اینجنےئر فواد خان کے تبادلے پر زوردیا۔کہ ان کی مووجودگی میں سوئی گیس صارفین کا کوئی مسئلہ حل ہوتے نظر نہیں آتی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.