بیت المال کا کردار قابل تحسین‘ اس کے فنڈ 2 ارب سے بڑھا کر 8 ارب تک کئے جائیں‘ شیخ آفتاب
جمعرات 19 مارچ 2015 16:05
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء )وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک اچھا پروگرام ہے اس کے فنڈ کو کم نہ کیا جائے‘ آئندہ سال کے مالی بجٹ میں پاکستان بیت المال کا بجٹ بڑھانے کے لئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کریں گے‘ جبکہ جون میں اس کو سپلیمنٹری گرانٹ کم کرنے کی بھی درخواست کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بیت المال کا بہت بڑا کردار ہے ، آئی ڈی پیز ، سیلاب زدگان جہاں پر ضرورت ہوتو بیت المال مدد کرتی ہے علاج معالجے پر بھی بیت المال چوبیس گھنٹے کے اندر متعلقہ ہسپتال کو رقم ٹرانسفر کرتی ہے دو بلین روپے ہر سال دیئے جاتے ہیں جس میں ایک بلین روپے تنخواہ میں چلے جاتے ہیں اس لئے پاکستان بیت المال کے فنڈز کو بڑھانا چاہیے اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے اس سلسلے میں خصوصی طورپر درخواست کی گئی ہے کہ 2ارب روپے سے فنڈ بڑھا کر 8ارب روپے تک کیا جائے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی ایک اچھا پروگرام ہے اس کے فنڈز کو کم نہ کیا جائے آنیوالے بجٹ میں پاکستان بیت المال کا بجٹ بڑھانے کیلئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرینگے اور جون تک اس کو سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی درخواست کرینگے تاکہ بیت المال جون تک اپنے معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکے پاکستان بیت المال وفاقی ادارہ ہے اور یہ صوبوں کے پاس نہیں جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.