سانحہ یوحنا آباد لاہور کے دوران جلائے گئے نوجوان بابر نعمان کی قبر کشائی کی اجازت ،
لاش کو امانتا لاہور میں دفن کر دیاگیا تھا ، آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیاگیا
جمعرات 19 مارچ 2015 20:01
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) یوحنا آباد لاہور میں دہشت گر دی کے المناک واقعہ کے دوران کوٹ پہلوان جھاوریاں تحصیل شاہ پور کے ایک نوجوان بابر نعمان کی ہلاکت کے بعد اسے امانتا لاہور میں دفن کر دیاگیا تھا لیکن ورثاء کی طرف سے بابر نعمان کی پہچان اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد ڈی سی او لاہور نے قبرکشائی کی اجازت دی ۔
ورثاء رات گئے بابر نعمان کی میت لے کر کوٹ پہلوان پہنچے او رمرحوم کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ان کے آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیاگیا ۔ ڈی سی ا و سرگودہا ثاقب منان اور ڈی پی او سجاد حسن منج رات بھر گاؤں میں موجود رہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا او رکفن دفن کے معاملات اپنی نگرانی میں کرائے ۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن ‘ سابق تحصیل ناظم سردار فتح خان میکن ‘ سرگودہا سے علمائے کرام میں قاری وقار عثمانی ‘ قاری احمد علی ندیم ‘ مولانا عبداللہ سعید ہاشمی ‘ مولانا جاوید قادری ‘ ریاست علی فیروزی او رمقامی مسجد کے خطیب کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.