مچھ جیل حکام نے تازہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کیلئے درخواست دیدی
جمعہ 20 مارچ 2015 13:00
مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کیلئے مچھ جیل کے حکام نے تازہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اعلی اہلکار نے بتایا کہ نئے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کی صورت میں صولت مرزا کی سزائے موت پر اگلے ہفتے منگل یا بدھ کے روز عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔صولت مرزا کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی تاہم ان کی جانب سے ایم کیو ایم اور اس کے رہنما الطاف حسین کے خلاف سنگین الزامات کی ایک وڈیو سامنے آنے کے بعد، پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل اس پر عملدرآمد کو بہتر گھنٹے کے لیے موٴخر کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کے اعلیٰ اہلکار نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ صولت مرزا کے واعدہ معاف گواہ بننے پر اس کی سزا تبدیل ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق چونکہ مرزا نے خود اعتراف کیا اور ان کو سزا دہشت گردی کی دفعات کے تحت ہوئی ہے، اس لیے ان کی سزا میں کمی کرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور بعد میں پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے دوران ایم کیو ایم نے صولت مرزا کو مراعات فراہم کرائیں اور صولت مرزا نے جیل میں دیگر قیدیوں کو یہ بھی بتایا کہ ان کو معافی دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اہلکار کے مطابق جب ان کو معافی نہ مل سکی اور پھانسی ناگزیر ہوگئی تب اس نے ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘ کی مصداق اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.