سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، محمد جمیل
جمعہ 20 مارچ 2015 16:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے،سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو خاندانی اختلافات کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال نہ کریں،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کسی بھی صوبے میں گورنر راج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، پنجاب میں بھی امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اورہرطرف قتل وغارت گری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،حکومت کی ناکامی کے باوجود ہم پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کرینگے ،ممتاز بھٹو ایک ناکام اور متعصب سیاستدان ہیں جو بی ڈی ممبر بھی منتخب نہیں ہو سکتے انہیں غیر آئینی مطالبات سے گریز کرنا چاہئیے،جمہوریت پر یقین رکھنے والا کوئی بھی سیاستدان گورنر راج کا مطالبہ نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہاوفاقی حکومت بھی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورگزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران عام آدمی کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل سکا،دہشت گردی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری،لاقانونیت،میگا کرپشن اور مہنگائی نے لوگوں کا سکھ چین لوٹ لیا ہے اورحکمران سب اچھا کی بانسری بجار ہے ہیں،ریاست عوام کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ میں ناکام ہوجائے تو حکمرانوں کو اصولی طور پر گھر چلے جانا چاہئیے مگر ہمارے حکمران اتنے ڈھیٹ ہیں کہ عوامی مطالبات ایک کان سے سن کردوسرے کان سے باہر نکال دیتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.