سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو کم کر کے 7فیصد تک لائے جس سے نجی شعبے کو بہتر ترقی ملے گی اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ مزمل صابری
جمعہ 20 مارچ 2015 16:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ ہفتہ کے روز نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے وقت پالیسی ریٹ کو کم کر کے 7فیصد تک لے آئے جس سے ملک میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نجی شعبے کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمومی طور پر سخت مالیاتی پالیسی کا رجحان رہا ہے جس نے ملک کیلئے مسائل پیدا کئے ہیں کیونکہ اس سے کاروباری قرضے مہنگے ہوئے ہیں اور معیشت کی ترقی متاثر ہوئی ہے۔
چند حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2007تا 2014تک پبلک سیکٹر کیلئے بینکوں کی فنڈنگ میں 400فیصد اضافہ ہوا جو 1کھرب روپے سے بڑھ کر 5کھرب تک پہنچ گئی تاہم اسی عرصے میں نجی شعبے کیلئے بینکوں کی فنڈنگ 2.1کھرب روپے سے بڑھ کر صرف 3کھرب تک ہوئی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بینک نجی شعبے کی ترقی کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.