ریفنڈ مافیا کا روپوش ماسٹر مائنڈ محمد عادل اشرف گرفتار
ہفتہ 21 مارچ 2015 12:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے طویل دورانیے سے روپوش ریفنڈ مافیا کے ماسٹر مائنڈ محمد عادل اشرف کو گرفتار کرلیا ہے جس نے زینت امپیکس کے نام سے سال2013 میں منظم جعلسازی کے ذریعے قومی خزانے سے 3 کروڑ60 لاکھ روپے مالیت کا جعلی ریفنڈ حاصل کیا جس کی ایف آئی آر فروری 2013 میں درج کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جعلی ریفنڈ کیس میں ملوث ملزم محمد عادل اشرف مختلف ٹیکسٹائل ملوں کوکروڑوں روپے مالیت کی سپلائی اور وصولیوں کی بھی جعلی انوائسز فروخت میں بھی ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایاکہ وہ جعلی ریفنڈ کیس میں صرف مہرہ ہے جبکہ اس کیس کا اصل سرغنہ دبئی فرار ہوچکا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ سال2013 کے دوران اسٹاک ایکس چینج کے کاروبارمیں دیوالیہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ1.5 کروڑ روپے کا مقروض ہوچکا تھا، اس دوران دبئی فرار ہونے والے ریفنڈمافیا کے مبینہ سرغنہ نے انہیں اس غیرقانونی کاروبار کی جانب راغب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.