حکومت کو پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ بہت پہلے ہی تسلیم کر لینا چاہیے تھا ‘ منظور وٹو
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ خبر بڑی دیر کے بعد آئی ہے لیکن نہ آنے سے تو بہتر ہے،حکومت کو بہت پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ تسلیم کر لینا چاہیے تھا کیونکہ اس لمبے عرصے کے درمیان قوم غیر یقینی کی سوئی پر کئی مہینوں تک لٹکی رہی تھی اور ملک میں مایوسی اور ناامیدی کے بادل گہرے ہور ہے تھے۔
اپنے ایک بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ اس سیاسی تعطل نے قومی زندگی کے ہر شعبے کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا اور حکومت نام جیسی کوئی چیز نظرنہیں آرہی تھی۔ اس دوران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یکے بعد بجلی، گیس اور پٹرول کے بحرانوں نے عوام کے مصائب میں بے پناہ اضافہ کر دیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ایسے سیاسی اقدامات کرتی جس سے سیاسی بحران جلد ختم ہو جاتا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا اِس امید سے ہوئی کہ آخر کار دھرنے کی سیاست دم توڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط پالیسی تھی کیونکہ حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحران کے طول پکڑنے سے پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بڑی نقصان ہوا کیونکہ پاکستان کے سب سے اچھے دوست چین کے صدر کا دورہ اسی سیاسی بحران کی وجہ سے ملتوی ہوا ۔ یاد رہے کہ اس دورے کے دوران چین کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ داری کے حوالے سے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرنے تھے۔ اسکے علاوہ سری لنکا کے صدر کا دورہ بھی ملتوی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ڈیڈلاک سے دنیا میں پاکستان کی بڑی جگ ہنسائی ہوئی جسکی موجودہ حکومت پوری طرح ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم سوچنے پر مجبور ہو گئی تھی کہ آپس میں لڑنے والی قوم انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کیسے کامیاب ہو گی۔میاں منظور احمد وٹو نے کوچےئرمین آصف علی زرداری کی قیادت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع دن ہی سے اس مسئلے کے حل کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دے رہے تھے کیونکہ دوسرے تمام راستے جمہوریت اور وفاق کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے اس اچھی خبر ، کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں،پر سکھ کا سانس لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں جماعتیں اب جوڈیشل کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گی تا کہ کمیشن اپنی رپورٹ دےئے گئے وقت کے مطابق مکمل کرنے میں کامیاب ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.