ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:56
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ان سکیموں پر اخراجات کا اندازہ چھ کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کی ۔
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودہاڈویژن چوہدری محمد الیاس ‘ ڈی سی او میانوالی غلام مصطفی ‘ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ بھکر شہباز حسین نقوی ‘ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ارشد محمود الحسن ‘ ای ڈی او وکس بھکر علی نواز خان ‘ ڈی او پلاننگ حافظ محمد نصیر او ردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں جھوک سمٹہ سے بھر رتھی سڑک براستہ بھرمی چراغ بھرمی نواب بھکر کی 13.80 کلو میٹر سڑک کی تعمیر وتوسیع کیلئے پانچ کروڑ 54 لاکھ 51 ہزار روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں محکمہ تعلیم کی دو سکیموں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 101جنوبی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 113 جنوبی تحصیل سرگودہا کی چار دیوار وں او رگیٹس کی تعمیر کیلئے بالترتیب 87 لاکھ 27 ہزار روپے اور سترہ لاکھ 22 ہزار روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.