کوئٹہ،کیوڈی اے ایمپلائزیونین انتخابات 2015-17کیلئے پینل بلامقابلہ کامیاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) کیوڈی اے ایمپلائزیونین کے انتخابات برائے سال 2015تا2017کیلئے الیکشن شیڈول کے مطابق ایک پینل خان زمان پینل نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے جس کی جانچ پڑتال کے بعدچےئرمین الیکشن کمیٹی نے مذکورہ پینل کوبلامقابلہ کامیاب قراردیاکامیاب امیدواروں میں2015-17کیلئے خان زمان صدر،غلام مصطفی کرد سینئرنائب صدر،عبدالغفور نائب صدر اول، شریف صدردوئم،عبدالوحیدجنرل سیکرٹری،محمداسحاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری،نصیب اللہ جوائنٹ سیکرٹری،جہانزیب جمال جوائنٹ سیکرٹری اول،رحیم بخش جوائنٹ سیکرٹری دوئم،محمدطاہرفنانس سیکرٹری،محمدوارس پریس سیکرٹری،زیت اللہ آفس سیکرٹری،علی محمد چےئرمین، امیرحمزہ ڈپٹی چےئرمین،داروخان سپورٹس سیکرٹری،امان اللہ ایجوکیشن سیکرٹری،گل بیار مری سرپرست اعلیٰ بلامقابلہ کامیاب قرار پائے کیو ڈی اے ایمپلائزیونین کے مذکورہ بلامقابلہ کامیاب عہدیداران آئندہ دوسال تک یونین کے عہدیداران ہونگے دریں اثناء چےئرمین الیکشن کمیٹی بشیراحمددیگرممبران عابد بٹ،عبدالمعروف،حبیب اللہ لانگو اورعارف نیچاری نے کیوڈی اے ایمپلائزیونین کے دوسالہ انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب عہدیداروں کومبارکباد پیش کی۔