”اپنا روز گار سکیم“کے تحت خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب کی جھلکیاں،
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایک گاڑی خود چلائی ، گاڑیاں حاصل کرنے والے مرد و خواتین سے دلچسپ گفتگو، گاڑیوں کواپنے استعمال میں لائیں او راپنے خاندان کے لئے با عزت روز گار کمائیں،90 ہزار روپے کا فائدہ 10لاکھ سے زائد لوگوں کو بلا واسطہ اور بلو اسطہ روز گار ملے گا،وزیراعلیٰ کا خوشگوار انداز میں خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج ماڈل ٹاؤ ن میں”اپنا روز گار سکیم“کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں- تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل وزیراعلیٰ ایک گاڑی میں بیٹھے اورگاڑی خود چلائی - وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے مرد و خواتین سے گفتگو کی اور گاڑی کے مستقبل میں استعمال کے حوالے سے پوچھا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تقریب کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے - وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان گاڑیوں کو استعمال میں لائیں او راپنے خاندان کے لئے با عزت روز گار کمائیں- وزیراعلیٰ نے خوشگوار اندازمیں تقریب سے خطاب کیا -وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران عوامی فلاحی منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں اور میں سوچ رہاہوں کہ اس بارے میں جلد پریس کانفرنس کروں تاکہ عوام جان سکیں کہ ان کی خدمت کی تڑپ رکھنے والوں نے کس جذبے کے تحت ایک ایک پائی بچا کر ان پر خرچ کی ہے-شیخ علاؤ الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی لیڈر شپ کی بدولت خوش نصیب افراد کو 90 ہزار روپے کا فائدہ پہنچ رہاہے- بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے کہاکہ” اپنا روز گار سکیم “ انتہائی شفاف ہے اور 10لاکھ سے زائد لوگوں کوبلا واسطہ اور بلو اسطہ روز گار ملے گا-
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.