نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام 23 مارچ کو کانفرنس منعقد ہو گی
اتوار 22 مارچ 2015 14:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام قرار داد لاہور کی پالاٹینیم جوبلی کو انتہائی تزک و احتشام سے منانے کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں 23,24مارچ کو دو روزہ قرار داد لاہور کانفرنس بعنوان ”قرار داد لاہور ماضی کی تاریخ‘ حال کا جائزہ اور مستقبل کی امیدیں“ منعقد ہو گی۔
اس کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس سے کارکنان تحریک پاکستان ‘ ممتاز دانشور‘ ماہر قانون‘ کالم نگار‘ اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات خطاب کریں گے۔(جاری ہے)
کانفرنس کے پہلے روز 23مارچ سوموار کو صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ تقریب سے وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل‘ رہنما جماعت الدعوة مولانا امیر حمزہ‘ صاحبزادہ پیر محمد خورشید اور برطانیہ کی معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر بشیر احمد مان خطاب کریں گے۔
کانفرنس کے دوسرے روز 24مارچ بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ تقریب سے صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی‘ ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان‘ دانشور قیوم نظامی اور روٴف طاہر خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.