سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے بونی میں پانچ سو کلوواٹ پن بجلی گھر پر کام کا آغاز کردیا
پیر 23 مارچ 2015 16:58
چترال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) چترال میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کو مسلسل کئی دنوں تک لاؤڈ شیڈنگ کے غذاب سے چٹکارا دلوانے کیلئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے بونی کے مقام پر ایک اور پانچ سو کے وی پن بجلی گھر پر کام کا آغاز کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان مہمان حصوصی تھے جنہوں نے بجلی گھر کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر تحریک حقوق عوام نے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا تھا جس میں بہت زیادہ خواتین و حضرات نے شرکت کی۔تحریک کے روح رواں رحمت سلام نے مہمانوں اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کا شکریہ ادا کیا جو عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیلئے اس پن بجلی گھر پر کام کررہے ہیں۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر زاہد خان نے کہا کہ اس بجلی گھر پر 111ملین روپے لاگت آئے گی جو یورپین یونین کے مالی تعاون سے پروگرام فار اکنامکس ایڈوانسمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاؤرمنٹ کے تحت چترال میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی گھر کیلئے پانی چینل کی لمبائی 3400 فٹ ہے اور اس سے 1150 گھرانے مستفید ہوں گے۔ تقریب سے سابق تحصیل ناظم شمس الرحمان، رحمت سلام، اور تحریک کے خواتین اراکین کے علاوہ سلیم خان، شہزادہ مسعود الملک، صوبائی وزیر محمود خان اور رکن قومی اسمبلی افتحارالدین نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بجلی صرف روشنی نہیں بلکہ زندگی ہے اور بجلی کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجلی گھر کی نگرانی اور اس کی آمدنی بھی مقامی لوگ جمع کریں گے تاکہ مستقبل میں یہ لوگ اس قابل ہوسکے کہ اپنے خرچے پر ایک اور بجلی گھر تعمیر کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے عوا م طویل لاؤڈ شیڈنگ اور بجلی نہ ہونے سے نہایت مشکلات سے گزر رہے ہیں تاہم اس بجلی گھر کی تعمیر کے بعد جو نو ماہ میں مکمل ہوگا ان لوگوں کی زندگی میں قدرے آسائش پیدا ہوگی۔بعد میں مہمان حصوصی صوبائی وزیر محمود خان نے نقاب کشائی کرتے ہوئے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔علاقے کے لوگوں نے اس بجلی گھر کے افتتاح پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور بچوں نے مہمانوں کو خوش آمدیدی نظم بھی پیش کی۔ تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا تاہم چند با وردی پولیس افسران سلامی کی بجائے اپنے موبائل فون سے مشعول رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.