خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقے نازیان میں ڈرون حملہ، منگل باغ کے ڈرائیور سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
منگل 24 مارچ 2015 12:30
کابل /نازیان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے ڈرائیور سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ڈرون طیارے نے نازیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے ، حملے میں لشکر اسلام کے کمانڈر فضل امین، شامت خان سپاہ، واجد اور منگل باغ کے ڈرائیور شاکر سپاہ جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر یاسین، زبیر، عبدالرحمان شنواری اور ٹریننگ انسپکٹر زر ولی ہلاک ہوئے۔
منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے ڈرائیور سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر شامل تھے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں لشکر اسلام کے کمانڈر فضل امین، شامت خان سپاہ، واجد اور منگل باغ کے ڈرائیور شاکر سپاہ جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر یاسین، زبیر، عبدالرحمان شنواری اور ٹریننگ انسپکٹر زر ولی ہلاک ہوئے۔افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ، جب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی بالخصوص باڑہ میں بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، جو افغانستان کے علاقے نازیان سے ملحق ہے۔پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون 2014 کو آپریشن ”ضربِ عضب“ کا آغاز کیا گیا تھا اور شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.