عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ کی خالی نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہو گیا
منگل 24 مارچ 2015 18:48
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ کی خالی نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہو گیا ، جس کے نتیجے میں مسعود خلیل ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ، اے این پی کوہاٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کیلئے انتخابات باچا خان مرکز پشاورمیں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان کی زیر نگرانی پرامن ماحول اور جمہوری انداز میں مکمل ہوئے ، انتخابی عمل کے نتیجے میں مسعود خلیل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ،امتیاز خان بنگش سینئر نائب صدر ، سید محمد خان جائنٹ سیکرٹری اول ،رشید احمد سادات جائنٹ سیکرٹری دوم،اجمل خان نائب صدر اول جبکہ محمد طاہر خان بنگش کو نائب صدر سوم منتخب کر لیا گیا ۔
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ یو سی کی سطح سے لے کرمرکز تک الیکشن میرٹ کی بنیاد پر کرائے ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران پارٹی کی مزید فعالیت اور ترقی کیلئے کام کریں گے اور باچا خان بابا اور خان وبدالولی خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، ایمل ولی خان نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق بر قرار رکھیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.