ڈیرہ غازیخان،ٹی ایم اے کی نااہلی لغاری کالونی میں تین ماہ سے سیوریج بند گندا پانی گھروں میں داخل ہورہاہے، گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں،

ہر طرف گندے پانی کے جوہڑ گندگی کے ڈھیر، مقامی ایم پی اے نوٹس لیں

منگل 24 مارچ 2015 19:40

ڈیرہ غازیخان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ٹی ایم اے کی نااہلی لغاری کالونی میں تین ماہ سے سیوریج بند گندا پانی گھروں میں داخل ہورہاہے گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں ،ہر طرف گندے پانی کے جوہڑ گندگی کے ڈھیر، مقامی ایم پی اے نوٹس لے تفصیلات کے مطابق لغاری کالونی ،آبادی رسول پورہ میں کئی ماہ سے سیوریج سسٹم ناکام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اکثر گلیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں گندا پانی گھروں میں داخل ہو رہاہے مکین گندے پانی سے گزر کر سخت اذیت کا شکار ہیں ٹی ایم اے کی طر ف سے صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں بد بو سے تعفن پھیلا ہوا ہے جس سے مکین وبائی امراض میں مبتلاہو رہے ہیں کئی بار ٹی ایم اے آفس کو تحریری درخواستیں دیں مگر ہمار ا مسئلہ حل نہیں ہو سکا مکینوں ظفر عباس کاظمی ،سراج چنگوانی ،مقبول احمد کمال ،ماسٹر غلام حُسین ،کامران کھیڑا،رضوان لغاری و دیگر نے مطالبہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے

متعلقہ عنوان :