پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 40فیصد کمی کے باوجود آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتو ں میں کوئی کمی نہ ہوسکی ،
ملک کے اندر ملکی اور غیر ملکی آئل کمپنیوں کے مختلف برینڈز کے موبل آئل کی قیمتیں 220روپے لٹر سے لے کر 630روپے لٹر تک ہیں، مارکیٹ میں کھلے ڈرموں میں بھی مختلف آئل کمپنیوں کے نام سے غیر معیاری موبل آئل کی فروخت جاری
منگل 24 مارچ 2015 22:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء )حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 40فیصد کمی کے باوجود آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتو ں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی اس کے برعکس موبل آئل کی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ملک کے اندر ملکی اور غیر ملکی آئل کمپنیوں کے مختلف برینڈز کے موبل آئل کی قیمتیں 220روپے لٹر سے لے کر 630روپے لٹر تک ہیں۔
اسی طر ح مو بل آئل کا تین لٹر کاڈبہ 1250روپے سے لے کر 1850 روپے میں فروخت کیاجا رہا ہے ۔مارکیٹ میں کھلے ڈرموں میں بھی مختلف آئل کمپنیوں کے نام سے غیر معیاری موبل آئل بھی فروخت کیا جا رہاہے جس کی قیمت 150سے180روپے لٹر ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے نکلنے والا گندہ آئل دوبارہ ری سائیکل کر کے بھی فروخت کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
مختلف کمپنیاں مو بل آئل اسی قیمت پر فروخت کر رہی ہیں جب پٹرول کی قیمت 110روپے لٹر تھی ملک میں پٹرول 70.8-روپے فی لٹر فروخت ہو رہاہے لیکن موبل آئل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی ۔
دکانداروں کا کہناہے کہ جب تک کمپنیوں والے موبل آئل کی قیمتیں کم نہیں کریں گے ہم قیمتیں کم نہیں کر سکتے جبکہ آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتوں میں کمی سے صاف انکار کر دیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرول،ڈیزل،مٹی کا تیل،ہائی اکٹین تیل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔شہری و سما جی حلقوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس شاہدخاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پرملکی اور غیر ملکی موبل آئل فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قیمتیں کم نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیں اورملک میں فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے موبل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کرائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.