کراچی میں امن کی بحالی سندھ وپاکستان سمیت پوری قوم کی ضرورت ہے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ،
مافیا کے ذریعے سیاست ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی سازش ہے، سلسلہ اب بند ، سیاسی عمل کو جرائم سے پاک ہونا چاہئے، امیر جماعت اسلامی سندھ
منگل 24 مارچ 2015 22:57
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی سندھ وپاکستان سمیت پوری قوم کی ضرورت ہے۔مافیا کے ذریعے سیاست ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی سازش ہے، یہ سلسلہ اب بند اورسیاسی عمل کو جرائم سے پاک ہونا چاہئے۔جماعت اسلامی کی اہل اور دیانتدار قیادت ہی کراچی میں امن اور مظلوم عوام کے دکھوں کا مداواکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جماعت اسلامی اگلے ماہ سے اسلامی پاکستان ۔۔خوشحال پاکستان نعرے کے تحت کراچی سمیت پورے صوبہ میں لاکھوں عوام سے رابطہ عوام مہم کے ذریعے سینیٹر سراج الحق کا تکمیل پاکستان کا ایجنڈہ اورجماعت کی دعوت وپیغام سے آگاہ کرے گی،تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد اورایک اسلامی ،جمہوری اورفلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قباء آڈیٹوریم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سندھ بھر سے ضلعی امراء وذمہ داران موجود تھے۔
اجلاس میں رواں سال کی سہ ماہی کارکردگی کاجائزہ،بلدیاتی انتخابات،رابطہ عوام مہم اور سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت ودیگر امور پر غور کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امراء محمد حسین محنتی،پروفیسر نظام الدین میمن،عبدالغفار عمر،قیم ممتازحسین سہتو،نائب قیمن ودیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ ظلم وسیاست اکٹھا نہیں چل سکتے۔حق باطل کی جنگ میں خیر کی قوتوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مظلوموں کا اتحاد ہی ظالموں کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.