واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا ڈیم میں 5 طالب علموں کے تشدد طالب علم کے واقعہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ، طالب علموں کے تشدد کے وقت کوئی سیکیورٹی موجود ہی نہیں تھی ، ہاؤس انچارج کمرہ میں سویا ہوا تھا ، تشدد کے بعد شدید زخمی حالت میں طلب علم 45 منٹ تک پڑا رہا ، تاخیر سے واپڈا ہسپتال تربیلا لے جایا گیا جس سے اس کی موت واقعہ ہوگئی
منگل 24 مارچ 2015 23:23
تر بیلا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا ڈیم میں 5 طالب علموں کے تشدد سے قتل ہونیوالے طالب علم کے واقعہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ، طالب علموں کے تشدد کے وقت کوئی سیکیورٹی موجود ہی نہیں تھی ، ہاؤس انچارج کمرہ میں سویا ہوا تھا ، تشدد کے بعد شدید زخمی حالت میں طلب علم 45 منٹ تک پڑا رہا ، تاخیر سے واپڈا ہسپتال تربیلا لے جایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ، کالج انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی ایک طلب علم کی موت کا باعث بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کے مطابق واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا ڈیم میں جمع کی رات کو 5 طالب علموں کے تشدد سے قتل ہونیوالے 8 ویں جماعت کے طلب علم حسیب اقبال ساکنہ رستم مردان کے واقعہ کے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔(جاری ہے)
جو انتظامیہ کی غفلت و غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس وقت 5 طالب علموں نے تشدد کیا اسی وقت کوئی سیکیورٹی اہلکار و سٹاف موجود ہی نہیں تھا ، شدید زخمی حالت میں طلب علم تقریباً45 منٹ تک پڑا رہا ، بروقت طبی امداد فراہم ہی نہیں کی گئی تاخیر سے واپڈا ہسپتال تربیلا ڈیم لے جایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے حسیب اقبال کی موت کی تصدیق کردی ۔
جس کے بعد قانونی تقاضہ کیلئے لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی بدانتظامی کی وجہ سے طلباء میں جھگڑا ہوا تھا جس میں طلباء زخمی بھی ہوئے تھے جس کو خفیہ رکھا گیا تاکہ کالج کی نیک نامی پر آنچ نہ آسکے تاکہ تشدد کے بعد قتل کے اس واقعہ پر حالات اندرونی طور پر کشیدہ ہیں کیونکہ کالج ہذا کے اندر دو گروپ بن گئے ہیں جن کا بھی ذرائع نے انکشاف کیا ہے جو کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں لہذا موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کالج انتظامیہ کو موثر اور سخت انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے جبکہ واپڈا کے اعلیٰ حکام کو بھی کالج کے معاملات کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.