فیصل آباد چیمبر کووفاقی سطح پر منصوبہ سازی میں شامل اور مشاورتی بورڈ میں نمائندگی دی جائے ،تاجر برادری کا مطالبہ
منگل 24 مارچ 2015 23:26
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) تاجری برداری نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کی صنعتی اہمیت کے پیش نظرٹریڈ آف مدر کا درجہ رکھنے والے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کووفاقی سطح پر منصوبہ سازی میں شامل کیا اور مشاورتی بورڈ میں نمائندگی دی جائے بلکہ لاہور کیطرح پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے ایئر پورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،فیڈرل یونیورسٹی، ایکسپو سنٹراور ہائی کورٹ بنچ قائم کرکے شہر کے لاکھوں عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد، ، قائدحاجی شیخ محمد بشیر، صدرخواجہ شاہد رزاق سکا ،صدر موٹر ما رکیٹ و ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میاں محمدسعیدجنر ل سیکرٹری مرزا شفیق اور تاجر رہنماؤں نے گیس کی قیمت میں اضافہ کی سمری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ خدا را اس اضافے کی قطعی اجازت نہ دی جائے ا پنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی توازن درست نہیں حکومت ملکی صنعت وتجارت کی حوصلہ افزائی کرے تو نہ صرف غیرملکی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مستحکم کیا جاسکتا ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ قرضہ کے حصول کیلئے IMF کی نئی شرائط کی بنیاد پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبوری سہی لیکن حکومت اس کے نتائج کو بھی سامنے رکھے کہ اسکے بعد مہنگائی کا سونامی کم آمدنی اور بے وصیلہ عوام کو خس و خاشاک کیطرح بہا کر قبرستان کی طرف دھکیل د یگا ملک بھر کے تاجر و صنعتکار میاں محمد نواز شریف کے دست و بازو بنکرموجودہ حکومت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن اسکے لئے حکومت کوملکی حالات کے پیش نظر ملک میں بزنس فرینڈلی ماحول مہیاکرنا اور ملکی تجارت کو بڑھانے کیلئے تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.