سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ ختم کرکے پنجاب کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ‘ سید بلال شیرازی
بدھ 25 مارچ 2015 13:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ کو ختم کرکے پنجاب کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ،منصوبہ کو جاری رکھا جاتا تو یہ منصوبہ 5سال قبل مکمل ہوجاتا اس منصوبہ کی تکمیل سے لاہور اور سیالکوٹ میں سفر کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے سے کم ہو کر صرف 45منٹ رہ جاتا اس منصوبہ کی تکمیل سے پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوجاتا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موٹروے پر چین کے تعاون سے دو انڈسٹریل اسٹیٹس کے علاوہ جرمنی اور سویڈن کے تعاون سے دو پولی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی جا رہی تھیں لیکن موٹروے کا منصوبہ ختم ہونے سے ان ممالک نے یہ یونیورسٹیاں بھارت منتقل کر دیں۔(جاری ہے)
سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ کے خاتمہ سے سیالکوٹ، گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کو سفر کے علاوہ تعلیم کی جدید ترین سہولتوں سے محروم کر دیا اور یہ علاقہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔
منصوبہ بروقت مکمل ہوتا توکاروبار کے وافر مواقع فراہم ہونے سے علاقہ میں بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا اور ان علاقوں میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی سیاسی مخالفت میں مفاد عامہ کے منصوبے ختم کرنا عوام سے زیادتی ہے۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے پناہ رش اوراردگرد کے شہروں سے دل کے امراض کے علاج کے لیے لاہور آنے میں مشکلات کے باعث عوامی منصوبہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا گیا جس کا بیشتر کام مکمل ہوچکا تھا لیکن اس منصوبہ کو بھی تاحال زیر التواء رکھ کر ارد گرد کے اضلاع کو علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کارڈیالوجی ہسپتال میں دل کے آپریشن کیلئے کئی کئی ماہ بعد کی تاریخیں دی جارہی ہیں اس لیے عوامی فلاحی منصوبہ وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتال کو فی الفور فعال کیا جائے تاکہ ارد گرد کے اضلاع کی عوام لاہور آنے کی بجائے اپنے قریبی ہسپتال میں اپنا علاج معالجہ کرواسکے۔نیز ایکسپریس منصوبہ کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.