ملک کی استحکام ،قومی ترقی ،امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں ، میاں جمشید الدین
بدھ 25 مارچ 2015 16:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی و احد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے استحکام ، قومی خوشحالی ، امن وامان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے ۔
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا کے عوام نے کاروبای سیاست کو مسترد کرکے صاف و شفاف جمہوری نظام کے قیام کو فوقیت دی ہے اسلئے وہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اُٹھاتی رہی ہے تاکہ غریب عوام کو لمبے عرصے سے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے اور صوبہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرپائیں اور عوام تبدیلی کی ثمرات سے مستفید ہو جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نوشہرہ میں پارٹی ورکروں اور عمائدین علاقہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں غریب عوام ، مزدور ، کسان اور طالب علم ہمارا ساتھ دینگے اور تبدیلی کے اس سفرمیں ہمارے شانہ بشانہ رہیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایزی لوڈ اور کمیشن خوری کے عادی سیاست دانوں کا جنازہ نکال دینگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلند وبانگ دعوے نہیں کرتی بلکہ عملی کام کرنے کی قائل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.