مفاد پرستانہ سیاست کی وجہ سے حکمرانوں نے ہمیشہ سندھ کو تجربہ گاہ بنایا،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی
بدھ 25 مارچ 2015 17:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ مفاد پرستانہ سیاست کی وجہ سے حکمرانوں نے ہمیشہ سندھ کو تجربہ گاہ بنایا یہی وجہ ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال سندھ کے عوام بدحالی کی زندگی اور روشنیوں کا شہر کراچی آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ دیانتدار اور مخلص قیادت ہی سندھ کے عوام کو اپنے حقوق، خوشحالی اور صوبائی دارلحکومت کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور امن کا گھوارہ بناسکتی ہے۔
جماعت اسلامی نے بابائے کراچی نعمت اللہ خان اور عبدالستار افغانی کی قیادت میں شہر کراچی کے عوام کی مثالی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی موقع ملا تو بھرپور کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں کراچی کی سیاسی صورتحال، ضمنی انتخاب، بلدیاتی انتخابات اوررابطہ عوام مہم سمیت دیگر امورپر غور کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی نائب امراء محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، نظام الدین میمن، قیم ممتاز حسین سہتو ودیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جو ادارے کراچی میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ اور ان کی تحسین کرتے ہیں۔مافیاؤں کے ذریعے سیاست کا باب بند اور سیاسی عمل کو جرائم سے پاک ہونا چاہئے۔سیاست خدمت، عبادت اور امانت ودیانت کا نام ہے،نبی مہربان کی سیرت ہمارے لئے ایک مثالی نمونہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.