کوہاٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد گرفتار،دیسی و غیر ملکی ساختہ اسلحہ برآمد
بدھ 25 مارچ 2015 17:35
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) کوہاٹ بلی ٹنگ سے ملحقہ دیہاتوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس نے بڑی تعداد میں دیسی و غیر ملکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے ۔
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی چھان بین کیلئے شہر کے حساس علاقوں اور نواحی دیہاتوں میں پولیس کا مئوثر کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے جسمیں بدھ کی صبح تھانہ بلی ٹنگ سے ملحقہ علاقوں اورکزئی بانڈہ اور خیر ماتومیں پولیس نے اچانک علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سراغ رساں اداروں کی نشاندہی پر سماج دشمن عناصر کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران 32 مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا گیا۔
تلاشی آپریشن میں پولیس کو ملکی و غیر ملکی ساخت کے مجموعی طور پر مختلف قسم کے 12ہتھیار اور سینکڑوں کارتوس بھی ملے ہیں۔پولیس نے آپریشن میں گرفتار مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا جن میں سے متعدد افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات قائم کر دئیے گئے اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.