چیف سیکرٹری کی سرکاری محکموں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے تعاون کی ہدایت،
سیکرٹریزکانفرنس میں انسداد ڈینگی اقدامات، بلدیاتی انتخابات،سپیشل افراد کے کوٹے، شجرکاری اور دیگر امور پر غور، محکمہ بلدیات6اپریل سے ہفتہ صفائی منائے گا، چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کی پنشن کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت
بدھ 25 مارچ 2015 19:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے بھرپورتعاون کریں،بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ ہدایت سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہو نیوالی سیکریٹریزکانفر نس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
کانفرنس میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات، بلدیاتی انتخابات، اسپیشل افراد کے ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد، شجرکاری مہم ودیگر انتظامی امور زیر غورآئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری خضر حیات گوندل نے کہا کہ پنشن اور محکمانہ کارروائی کے کیسسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام محکمے شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے تفصیلی ٹرانزیشن پلان آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ بریفنگ کے دورا ن سیکریٹری بلدیات نے بتایاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت بلدیاتی حکومتوں کی حدبندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا لیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی 6 اپریل سے منایا جائے گا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ ڈینگی کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،رواں سال پنجاب میں کسی مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دسمبر 2014میں اسپیشل افراد کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ دو سے بڑھا کر تین فیصد کیا گیا اورصوبائی محکمے اسپیشل افراد کے لئے ملازمتوں کے کوٹہ کے تحت اب تک 114آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار دے چکے ہیں۔کانفرنس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشنر،مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.