اقوام متحدہ کو اس کے چارٹر کا سودا نہیں کرنے دیں گے،چوہدری محمد برجیس طاہر
جمعہ 27 مارچ 2015 17:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) )گورنر گلگگت بلتستان/ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے زیر غور آنا ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کی تذلیل ہے۔ اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد جمہوریت، انسانی حقوق اور بقائے باہمی ہیں جب کہ بھارت خطے میں جارحانہ عزائم کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے۔
بھارت کی سلامتی کونسل کے لیے نامزدگی سے اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد فوت ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری اندھی ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
ہر قوم بھارت کے ساتھ تعلقات کو معاشی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کے علمبردار بھی بھارت کی جانب جھک رہے ہیں حالانکہ امریکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔
گورنر/وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کے چارٹر کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے بڑے ممالک خصوصاً سلامتی کونسل کے ممبران ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مقبوضہ کشمیر اور بھارت پر اطلاق ممکن بنائیں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی آواز کو سنیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عالمی برادری اب بھی کشمیریوں کی آہ و بکا سننے سے قاصر رہی تو آئندہ نسلیں انہیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.