سعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریگا‘ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے، حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایماء پر یمن کی قانونی حکومت کو یرغمال بنایا،سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ،پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیگی،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مذہبی اجتماع سے خطاب
جمعہ 27 مارچ 2015 19:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے،اگرسعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے گا،حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایمأ پر یمن کی قانونی حکومت کو یرغمال بنایا،سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ،پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیگی ۔
وہ جمعہ کو جامع مسجد خلفائے راشدین ،جوہر ٹاؤن میں ”تحفظ حرمین “ کے عنوان پر ہونے والے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا نعمان حاشر،مولانا عمار بلوچ،مولانا محمد احمد ندیم، مولانا عبد القیوم ،مولانا مشتاق لاہوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔
سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے والے ممالک مشرق وسطیٰ کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں ان ممالک کو باز آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ1980ء کے بعد خلیجی ممالک اور پاکستان میں ایک فرقہ کے انقلاب کو مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ایسا کرنے والے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن اور سعودی عرب کی صورتحال پر او،آئی،سی کا اجلاس بلایا جائے اور یمنی باشندوں کے غیر ملکی ایمأ پر یرغمال بنائی جانیوالی حکومت کو آزاد کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سعودی عرب کی صورتحال پرپاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیگی جس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.