سعودی عرب ہمارا وطن ہے، او آئی سی مشرق وسطیٰ کو جنگ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے،حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نہایت زیرک حکمران ہیں ، خداداد صلاحیتوں سے بحران پر قابو پا لیں گے ،مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر رد عمل
ہفتہ 28 مارچ 2015 19:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی ہمارا وطن ہے اور حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، مشرق وسطیٰ کو جنگ سے بچانے کیلئے او آئی سی کو فوری اور موٴثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہفتہ کو مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے عرب لیگ اور او آئی سی کے ذریعہ یمن کے تنازعہ کے منصفانہ حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود میں اتنی قائدانہ و مدبرانہ صلاحیتیں موجود ہیں کہ وہ اس بحران کو جلد از جلد احسن طور پر حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں اور بیرونی جارحیت کے ہر موقع پر جس طرح کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اور امداد کی ہے ہر پاکستانی اس کیلئے سعودی شاہی خاندان اور عوام کا ممنون و احسان مند ہے اور اس موقع پر سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینا فرض سمجھتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ خادم الحرمین شریفین کی صلاحیتوں سے ذاتی طور پر آگاہ ہیں جب وہ گورنر ریاض تھے تو انہیں چار روز تک ان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا جس میں وہ ان کی خداداد صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے، ان کے دل میں پوری امت مسلمہ باالخصوص پاکستان کیلئے بہت درد اور احساس ہے اور ا نہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے عملی طور پر ساتھ دیا ہے، ہمارے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، شاہی خاندان اور سعودی عوام کی محبت کا اسی جذبہ اور ثابت قدمی سے جواب دیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمانوں کو باہمی تصادم اور خونریزی سے روکنے کیلئے موٴثر کردار ادا کیا ہے اور موجودہ حکومت کو بھی اب اسی جذبہ سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے یمن میں محصور پاکستانیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان کی امداد و انخلاء پر بھی پوری توجہ دینی چاہئے اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.