نادرا لانڈھی کورنگی دفاتر پر ایجنٹ مافیا کا راج،جماعت اسلامی کا سخت احتجاج،
غریب عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے، محمد ابراہیم انصاری
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی لانڈھی غربی زون کے صدر محمد ابراہیم انصاری نے نادرا لانڈھی اور کورنگی آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کے قبضے اور نئی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے عوام کو ہونے والی پریشانیوں اور مشکلات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کورنگی نمبر 4 اور لانڈھی بابر مارکیٹ دفاتر پر ایجنٹ مافیا کا قبضہ ہے۔
ایجنٹ مافیا ایک ایک ہزار سے پندرہ سو روپے تک کے ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
ایجنٹ مافیا اور نادرا آفس کے عملے کی ملی بھگت سے قومی شناختی کارڈ کا حصول غریب عوام کیلئے انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نادرا آفس میں ایجنٹ مافیا کے قبضے ختم کیے جائیں اور عوام کو شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے۔
لوگ فجر کی نماز کے بعد سے ہی لائنوں میں کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن جب اُن باری آتی ہے تو اُن پر بے جا اعتراضات لگاکر مجبوراً ایجنٹ مافیا کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نادرا آفس لانڈھی اور کورنگی دفاتر میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور عوام کو ہونے والی پریشانیوں کے خلاف سخت احتجاج کرے گی اور جلد احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.