نوجوان کاروباری افراد کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت اور نجی سیکٹر کی شراکت ناگزیر ہے‘ڈاکٹر عمر سیف ،
پلان کے لئے حکومتِ پنجاب ایک ارب روپے فراہم کریگی ،46کروڑ روپے کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو باضابطہ شراکت کی دعوت دی جا رہی ہے
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہپی آئی ٹی بی کے تربیتی پروگرام پلان 9کے اگلے مرحلے پلان x کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ نجی سرمایہ کار ، صنعت کار اور تاجر برادری حکومت کے ساتھ شراکت داری کرے تاکہ ان نو آموز افراد کے کاروبار کو دیرپا اور مستحکم بنیاد فراہم ہو سکے۔
وہ یہاں اپنے دفتر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ، کراچی سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی، ممتاز صنعتکار اعظم سہگل، شہریار علی سمیت پاکستان، جنوبی افریقہ اورترکی کے اہم سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چند سال سے پاکستان میں پلان9 جیسے پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لئے ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھے ہیں بلکہ بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سازگار کاروباری ماحول میں اضافہ ہو نے کے ساتھ نئے انٹر پرینورز کا ایک مضبوط نیٹ ورک بھی قائم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے اب تک اپنے سٹارٹ اپ پروگرام پلان9 کے ذریعے جن نوجوانوں کو کمپنیاں بنا کر دی ہیں انکو مزید آگے بڑھانے کے لئے پلانx شروع کیا گیا ہے جس کے لئے حکومتِ پنجاب ایک ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ مزید46کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو باضابطہ شراکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے تربیتی پروگرام کا دائرہ ء کار وسیع ہو گا اور زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں گے۔ شرکائے اجلاس نے پلانx میں سرمایہ کاری میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔ ڈاکٹر عمر سیف اور پلان 9کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نبیل قدیر نے اس موقع پر شرکا ء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.