سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے، جمشید دستی
سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے،میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 مارچ 2015 15:51
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ جذباتی فیصلے کرتے ہیں انکے جذبانی قد م اٹھانے سے مشرف کیس دفن ہوگیا ہے،عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں،صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی،انہوں نے کہا پی ٹی وی پر حملہ ایک جائز اقدام تھا یہ اب قومی ادارہ نہیں رہا،غیر جماعتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے منظور ہونیوالی قرار داد قومی اسمبلی کے چہرے پر کالک ہے جس کی مذمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیئں ،سندھ،کے پی کے اور پنجاب کی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور عوام کے جوتوں کے خوف سے غیر جماعتی انتخابات کروا نے کی تیاری ہورہی ہے، انہوں نے کہا ایم کیو ایم40سے50ہزار افراد کوقتل کرچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو گرفتار کرکے سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور الطاف حسین کوبھی پکڑ کر پاکستان لایا جائے،جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت میں لوٹو ں اور لٹیروں کو جمع کر رہا ہے،بیر سٹر سلطان محمود ایک لوٹا اور فرعون ہے جسے پارٹی ٹکٹ دیدیاگیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہ مزدور کے برابر مقرر کی جائے،
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.