عدالتی ہفتہ اوگرا کرپشن اکبر بگٹی موت کی عدالتی تحقیقات انتخابی عذر داریوں سمیت ہم مقدمات کی سماعت ہوگی
چیف جسٹس نے چھ بینچ تشکیل دے دیئے کراچی رجسٹری میں بھی ایک بینچ کیسز کی سماعت کریگا
اتوار 29 مارچ 2015 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اوگرا کرپشن پولیس فاؤنڈیشن نظر ثانی کیس اکبر بگٹی موت کی عدالتی تحقیقات انتخابی عذر داریوں سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بینچ تشکیل دے دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہفتے اوگرا کرپشن کیس، پولیس فاؤنڈیشن نظرثانی کیس، نواب اکبر بگٹی کی موت کی عدالتی تحقیقات، انتخابی عذرداریاں اور سزاے موت پر عمل درآمد سے متعلق مقدمات سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہوگی، جن کی سماعت کیلئے سماعت اسلام آباد میں 5 کراچی رجسٹری کے لئے ایک بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبرایک چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس اعجاز چوہدری پرمشتمل ہوگا، بنچ نمبر 2 جسٹس جواد ایس خواجہ کی سر براہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا، بنچ نمبر 3 جسٹس ثاقب نثار، بنچ نمبر 4 جسٹس آصف سعید کھوسہ اور بنچ نمبر 5 کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے تاہم یکم اپریل سے بنچز کی ترتیب تبدیل ہوجائے گی۔
آئندہ ہفتے لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی تاہم کراچی رجسٹری میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.