پیپلز پارٹی کی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال پرنظر ہے،پیپلز پارٹی یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے، ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم نے اپنا کردار اداکیا، سعودی عرب نے ہماری ہر مشکل وقت میں مدد کی ، آج اگر سعودی عرب مشکل میں ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں
سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 مارچ 2015 16:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ رہی ہے،پیپلز پارٹی یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم نے اپنا کردار اداکیا، سعودی عرب نے ہماری ہر مشکل وقت میں بہت مدد کی ہے، آج اگر سعودی عرب مشکل میں ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ رہی ہے،یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات پر حکومت نے آگاہ نہیں کیا، ہم نہیں جانتے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب سے کیسے تعلقات ہیں، پارلیمنٹ سعودی عر کے خلاف نہیں ہے، حکومت یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، اگر حکومت اس معاملے پر اعتماد میں لے گی تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی صرف مسلم ملکوں میں ہو رہی ہے، مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور مسلم امہ کو لاحق دیگرخطرات سے مقابلہ کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.