عوامی مسائل کب حل ہونگے یہ سوال ہر وقت کافی اہمیت کا حامل رہا ہے،اب محمد اسلم خان رئیسانی،
ترقی کیلئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا،خودکواحتساب کیلئے پیش کریں تومثبت تبدیلیاں رونماہوسکتی ہیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جائیں،نواب غوث بخش باروزئی‘مولانا عبدالواسع اوردیگرکاسیمینار سے خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 22:39
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سابق وزراء اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی‘نواب غوث بخش باروزئی‘اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ‘رکن صو بائی اسمبلی مفتی گلاب‘سول سوسائٹی کے نمائندے نادر گل بڑیچ‘فیض کاکڑ اور دیگر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کب حل ہونگے یہ سوال ہر وقت کافی اہمیت کا حامل رہا ہے گلی محلے کے چھوٹے مسائل بظاہر معمولی مگر اہمیت کے حامل ہے جس کو حل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمارے ہمسایہ ملک چین کی یہ خوبی نہیں کہ اس کی آبادی دنیا کی سب سے بڑی آبادی ہے بلکہ اس کی اصل خوبی یہ ہے کہ ڈیڑھ ارب کی آبادی کو اس نے کھانے پینے جیسے بنیادی مسائل کی فکرسے نکال دیا ہے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ سی سی گروپ آف فرینڈز کے زیر اہتمام عوامی مسائل اور ان کاحل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی‘جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی تھے‘ مقررین نے کہاکہ چین کی ترقی کا راز اس میں پنہاں ہے کہ چین نے یہ بات پلے باندھ لی تھی کہ آبادی میں اضافہ کمال نہیں بلکہ آبادی کا پیٹ پالنا کمال ہے ساری کامیابی کا راز دوراندیشی میں مضمر ہے اس وقت ساری دنیا کی بنیاد گلی محلے کے مسائل کی دیوار پر کھڑی ہے ترقی بڑی عمارتوں سے نہیں بلکہ آسمان کو چھوتی عمارتوں کے قدموں میں پڑی گلی محلوں کی صفائی ستھرائی سے معلوم ہو تی ہے اس سے معلوم ہو تا ہے کہ ترقی کا بنیاد مسائل عوامی مسائل کا حل ہے جب تک گلی محلے کے چھوٹے مسائل حل نہیں ہونگے ہم ترقی یافتہ نہیں کہلاسکتے ہے مقررین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جائیں جوکہ عوام کے مسائل معلوم کرسکیں معاشرے میں اصلاحات لانے کیلئے عام شہری کا بڑا اہم کردار ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے حکومت وقت کو مجبور کرسکے اکثر عام شہری کی عدم دلچسپی کی وجہ سے معاشرے میں بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ تمام تر معاملات حکومت وقت کے رحم و کرم پر چھوڑنا ہے اگر عوام اس بات کا تہیہ کرلے کہ وہ معاشرے میں ایک فعال کردار ادا کرنے کیلئے خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہے تو یقینا اس سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.