68 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی لارڈ میکالے کا نظام رائج ہے ،پروفیسر جہاں آراں لطفی
اتوار 29 مارچ 2015 22:42
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) اسلام جب دنیا میں تیزی سے پھیلاتو مسلمانوں میں علماء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جو لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دے کر بہترین مسلمان بنانے کی تیاری کررہی تھی۔ انسانی ذہن کی تعمیر انسانی جسم کی تعمیر کی طرح ہی ضروری اور ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ زید اسلامک سینٹر کی پروفیسر جہاں آرا لطفی نے تھنکرز فورم ، تنظیمِ اساتذہ سندھ کے تحت کریسنٹ اکیڈمی میں ہونے والے مذاکرے” نصابِ تعلیم اور نظریہ پاکستان“ سے خطاب کرتے ہوئے نے کیا۔
مذاکرے کے دیگر شرکاء میں پروفیسر روبینہ ،تنظیمِ اساتذہ پاکستان کی صدر کریم النساء اور صوبہ سندھ کی صدر امتیاز فاطمہ شامل تھیں۔ شرکاء نے نصابِ تعلیم میں کی جانے والی تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نظریہ پاکستان کی منافی تحریروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 68 سال گزر جانے کے باوجود ، ہم آج بھی لارڈ میکالے کے نظام کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ نبی کریم ﷺ صحابہ کرام کی سیرت پر لکھے گئے مضامین کو نصاب سے خارج کرکے متنازعہ شخصیات کو نصاب کا حصہ بنانا ، نئی نسل کی ذہنی نشونما کو متاثر کرنا ہے۔موجودہ نسل نے پاکستان بننے کے مراحل نہیں دیکھے۔انہیں نظریہ پاکستان سے قریب کرنے کے بجائے دور کرنے کی شعوری کوشش نئی نسل کی تباہی کے مترادف ہے۔
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.